طراہوالی :ناقص مٹیریل سے تعمیر سروس روڈ خستہ حالی کا شکار
راہوالی (نمائندہ دنیا )ناقص مٹیریل سے تعمیر سروس روڈ خستہ حالی کا شکار ،جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی آنے جانے والے موٹر سائیکل ،گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامناجبکہ متعدد گاڑیوں کے ٹائر پھٹ گئے ۔
تقریباً دو سال پہلے کھجوروالی موڑ تا پیروشہیدکروڑوں روپے کی لاگت سے مکینوں کی سہولت کے لیے کینٹ بورڈ گوجرانوالہ کی نگرانی میں چند ہی دنوں سروس روڈ تیار کی گئی جس میں ٹھیکیدار نے انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا جسکی وجہ سے کم عرصہ میں یہ تیار شدہ سروس روڈ خستہ حالہ کا شکار ہو چکی ہے جو مختلف جگہوں پر سے ٹوٹ چکی ہے جس پر پیدل چلنے ،موٹر سائیکل ،گاڑی سواروں کو دشواری کا سامناکرنا پڑتا ہے کینٹ بورڈ ممبران نے بھی اپنے دور میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا کوئی توجہ نہ دی کہ اسکی مرمت کی جائے اہلیان کینٹ بورڈ کا کینٹ بورڈ ایگزیکٹو آفیسر سے مطالبہ ہے کہ اس سروس روڈ کی مرمت کی جائے اور اس کی مرمت کے سلسلے میں کسی ایماندار ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دیا جائے اور اچھا مٹیریل استعمال کروایا جائے تاکہ سرکاری خزانے پر بار بار بوجھ نہ پڑے ۔