پھالیہ :حلقہ پٹواری پانڈووال رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
پھالیہ (نامہ نگار )سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے کارروائی کر تے ہوئے حلقہ پٹواری پانڈووال محمد آصف کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔
درخواست گزار خرم شہزاد سکنہ پانڈووال نے اینٹی کرپشن کو آ گاہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر منڈی بہا ئوالدین کوزمین واگزاری کی درخواست دی کہ دیہہ کے چند لوگوں نے ہماری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے جس پر درخواست حسب ضابطہ پٹواری محمد آصف اور گرداور محمد اعظم کے پاس گئی جنہوں نے 17 مرلہ زمین واگزاری میں 50 ہزار روپے ہرجانہ فصل لئے اور 30 ہزار روپے بطور رشوت لئے اور اب دوبارہ میری درخواست پر 47 مرلہ جگہ واگزار کر انے کیلئے پٹواری محمد آصف، گرداور محمد اعظم حلقہ پانڈووال ایک لاکھ 25 ہزار روپے ہرجانہ اور 50 ہزار روپے رشوت میں بات طے پاگئی ۔ سرکل انچارج عمران الحق نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کر کے پٹواری محمد آصف کو نشان زدہ نوٹوں سمیت گرفتار کر کے ایف آئی آر کا اندراج کر ا دیا۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے ،اینٹی کرپشن اس کیس کی بھرپور پیروی کر کے ملزموں کو قرار واقعی سزا دلوائے گا۔