میڈیکل کالج میں خواتین پر تشدد کیخلاف آ گاہی سیمینار

میڈیکل کالج میں خواتین پر تشدد کیخلاف آ گاہی سیمینار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)میڈیکل کالج میں خواتین پر تشدد کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

سیمینارمیں آرپی اوخرم شہزاد حیدر وڑائچ،سابق وفاقی وزیرخرم دستگیر ، پرنسپل ڈاکٹر اقبال ڈوگر ،ڈاکٹرز اور طلبا و طالبات، مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے خواتین کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو ناچاقی، عدم برداشت اور رشتوں میں بگاڑ کی وجہ سے خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ تشویشناک پہلو ہے جسے روکنے کیلئے خاندانی سطح پر آگاہی اور قانون پر عمل درآمد ضروری ہے ۔مزید کہا کہ خواتین کا معاشی طور پر دوسروں پر انحصار انہیں کمزور کرتاہے ، ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے سائبر ہراسمنٹ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور نوجوان نسل کو اس کے خطرات، قوانین اور اپنی ڈیجیٹل ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا ضروری ہے ۔ آرپی او نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب و آئی جی کے ویژن کے مطابق خواتین پر جسمانی و نفسیاتی تشدد اور جنسی ہراسگی کی روک تھام کیلئے متعدد فورمز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے لہذا خواتین سے التماس ہے کہ اگر انہیں گھریلو تشدد اور جنسی ہراسمنٹ کا سامنا ہوتو فوری طور پر زینب الرٹ ایپ، ویمن سیفٹی ایپ، ویمن انکلیوسنٹر پر شکایت کا اندراج کروا ئیں،پولیس خواتین سے متعلقہ ہر جرم پر زیرو ٹالرنس کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں