قمر زمان کائرہ کی وسیم الحسن نقوی سے ملاقات ، والدہ کی وفات پر تعزیت

قمر زمان کائرہ کی وسیم الحسن نقوی سے  ملاقات ، والدہ کی وفات پر تعزیت

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)سابق وفاقی وزیر اطلاعات ،پیپلز پارٹی کے مرکزی ر ہنما قمرزمان کائرہ نے جگانوالہ روڈ پر عالمی مبلغ اسلام شبیر حسین شاہ ؒ حافظ آبادی کی اہلیہ اور جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر وسیم الحسن نقوی کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

علاوہ ازیں ملک بھر کے علما ومشائخ کے علاوہ پریس کلب کے عہدیدار وں اور ممبران نے بھی بیرسٹر وسیم الحسن سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں