مختلف مقامات پر کوڑے کے ڈھیر ، فوری صفائی ستھرائی کا حکم
ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ ، گرین بیلٹس کی بحالی و تزئین وآرائش کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا وزیر اعلیٰ مریم نواز کے گڈ گورننس انیشیٹیوز کے تحت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، انہوں نے قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول و کالج روڈ، کوٹ شاہ واں، ریلوے کراسنگ، جی ٹی روڈ، سروس روڈ، پنڈی بائی پاس روڈ، گلشن اقبال پارک، الیکٹرو بس کیلئے بنائے جانے والے ماڈل ویٹنگ ایریا کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ اے حکام کو روڈ سے ملحقہ گرین بیلٹس کی بحالی و تزئین وآرائش، شجرکاری، موسمی پھولدار پودے لگانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کوٹ شاہ واں، ریلوے کراسنگ اور ریلوے لائن کے اطراف صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری کوڑا کرکٹ کے چھوٹے بڑے ڈھیروں کو صاف کرنے اور نالیوں کی ڈیسلٹنگ کے احکامات جاری کئے ۔ گلشن اقبال پارک کی تزئین و آرائش اور سہولیات کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔