اختیارات کا نا جائز استعمال ، ایس ایچ او ہیڈ مرالہ اور 2 اہلکار معطل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ اور 2 اہلکار وں کو معطل کر دیا ۔
ایس ایچ او شعیب انجم کے خلاف ہیڈ مرالہ کے علاقہ پیر سبز میلا میں ڈانس پارٹی کی اجازت دینے اور خواجہ سرا کی غیراخلاقی حرکات کی بابت ابتدائی شواہد موصول ہوئے تھے ، ملوث ہونے پر کا نسٹیبل وشال الیاس اور کاشف کو کلوز لائن کر دیا جن کے خلاف محکمانہ انکوائری مارک کر دی گئی ۔