گلیانہ :مرغوں کی لڑائی پر جوا کرانے والے 3 افراد گرفتار

گلیانہ :مرغوں کی لڑائی پر جوا  کرانے والے 3 افراد گرفتار

گلیانہ ،گجرات (نامہ نگار )پولیس تھانہ گلیانہ نے ناجائز اسلحہ بردار اور مرغوں کی لڑائی پر جوّا کر انے والے 3ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔

 ایس ایچ او مبشر نواز نے عملہ کے ہمراہ کارروائی کرکے 3 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزموں میں سفیان یعقوب ،بلاول نذیر اور کامران شامل ہیں ، ملزموں کے قبضہ سے جوّے پر لگی رقم اور2 مرغ برآمد کر کئے ۔ ناجائز اسلحہ بردار مظہر شاہ کو گرفتار کر کے پسٹل برآمد کر لیا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں