لنڈا بازار میں دو بارہ تجاوزات پر کارروائی ، ملازمین پر حملہ

لنڈا بازار میں دو بارہ تجاوزات پر کارروائی ، ملازمین پر حملہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کا شیرانوالہ باغ ریلوے پھاٹک لنڈابازار پردوبارہ تجاوزات قائم کرنے اور پختہ تعمیرات کرنے پر کریک ڈائون،قبضہ مافیا نے میونسپل کارپوریشن ملازمین پر حملہ کردیا اور زدوکوب کرنے لگے میونسپل کارپوریشن کی اطلاع پر تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس پہنچ گئی اور قبضہ کرنے اور ملازمین پر حملہ کرنے والے حبیب اللہ ولد رحمت گل ،امان اللہ ولد رحمت گل شنواری،احسان اللہ وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزموں کو حراست میں لے لیا ۔

میونسپل کارپوریشن نے متعدد بار ریلوے پھاٹک شیرانوالہ باغ میں قائم لنڈا بازار کے خلاف آپریشن کیا ،تجاوزات کو ہٹاکر مسمار کیا لیکن بااثر افراد دوبارہ قبضہ کرلیتے اور پختہ تعمیرات بھی کرلیں جس پر میونسپل کارپوریشن نے گزشتہ روز ایک بار پھر آپریشن کیا تو تجاوزات مافیا نے گینتی اور ہتھوڑوں سمیت میونسپل کارپوریشن ملازمین پر حملہ کردیا اور ضبط کیا گیا سامان زبردستی چھیننے لگے تاہم تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے انفورسمنٹ انسپکٹراظفر یاسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں