نظام کو بہتر کرنے کیلئے کئی منصوبوں پر کام ہو رہا :وزیر تعلیم

 نظام کو بہتر کرنے کیلئے کئی منصوبوں پر کام ہو رہا :وزیر تعلیم

راہوالی( نامہ نگار)وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھرمیں تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تدریسی نظام کو بہتر کرنے کیلئے کئی منصوبوں پر عمل جاری ہے ، غریب بچوں کو بھی انٹرنیشنل معیار کی تعلیم دینے کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اوورسیز پاکستانی کشمیری رہنما خواجہ محمد فاروق اور سردار افضال سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر خواجہ فاروق نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا سکندر حیات کی گڈ گورننس اور محکمہ تعلیم کے سپیشل سیکرٹری محمد اقبال، ڈپٹی سیکرٹری محمد منشا ، سیکشن آفیسر محمد طارق ، جو مریم نواز کے ویژن کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں کی کوششوں کو بھی سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں اور پاک بھارت جنگ سے متاثرہ کشمیری مہاجرین کی آبادی کشمیر کالونی راہوالی کی بچیوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دلوانے میں جو مثبت کردار ادا کیا وہ قابل ستائش ہے ، خواجہ محمد فاروق نے کہا کہ علاقہ کے عوام کی خواہش ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم خود آکر سکول کا افتتاح کریں جس پر انہوں نے یقین دہانی کروائی وہ جلد افتتاح کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں