علم و تعلیم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں:افتخار بٹ ، صابر حسین

علم و تعلیم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو  جلا بخشتی ہیں:افتخار بٹ ، صابر حسین

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )علم و تعلیم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں ، طالبعلموں میں مقابلے کا رجحان معاشرے کا مفید شہری بنانے میں معاون ہوتا ہے موجودہ دور میں وہ قومیں اور معاشرے سرخرو ہوتے ہیں جو اپنے تعلیمی نظام کو مضبوط بنیادوں پر استوار رکھتی ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار افتخار احمد بٹ ، صابر حسین بٹ نے سماجی ورکر ڈاکٹر سید رضا سلطان کے بیٹے شفاعت رضا کو بحریہ یونیورسٹی کے کانو وکیشن میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ڈگری کی وصولی پر تہنیتی الفاظ میں کیا اس موقع پر ڈاکٹر سید وجاہت رضا ، سید سعادت رضا ، سید شبیہ الحسن زیدی ، وصی الحسن ، میثم رضا اورمرتضٰی صائم بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں