حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے :غلام دستگیر
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ۔۔۔
حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے ،مسلم لیگ ن نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ملکی معیشت کو تباہی سے بچا لیا،مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ، حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر سابق صدر چیمبر آف کامرس ملک ظہیر الحق اور مسلم لیگی رہنما نعمان بٹ کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔