کسٹمزٹیم کاچھاپہ ،6 ارب سے زائد کا سگریٹ کا میٹریل برآمد
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم نے چھاپہ مار کر 6 ارب روپے مالیت سے زائد کا سگریٹ کا سمگل شدہ میٹریل برآمد کر کے قبضہ میں لے لیا ۔
چیف کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ باسط مقصود عباسی،کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ لاہور کی ہدایات پر سعید وٹو سپرنٹنڈنٹ کسٹمز انفوردمنٹ نعیم عبداللہ اور دیگر عملہ نے خفیہ اطلاع پر مدوخلیل میں واقع گودام پر چھاپہ مارکر 6 ارب 45 کروڑ مالیتی سگریٹ تیار کرنے والا را مٹیریل برآمد کر لیا ،یہ میٹریل غیر قانونی طریقے سے سمگل کر کے گودام میں چھپایا گیا تھا ،کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم نے ضبط شدہ مال لاہور ویئر ہاؤس میں منتقل کر دیا جہاں قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔