سیالکوٹ:16 ارب کے واٹر سپلائی ، سیوریج کے منصوبے

سیالکوٹ:16 ارب کے واٹر سپلائی ، سیوریج کے منصوبے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت منشا اﷲ بٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔

سیالکوٹ کے شہریوں کی محرومیوں کا ازالہ واسا کی اولین ذمہ داری ہے جس کے تحت شہر میں 16 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے واسا سروسز آگاہی واک کے شرکا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام، خواجہ سلطان ٹیپو، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن عباس ذوالقرنین، چیف آفیسر زبیر وٹو، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سلمان حسین، ایکسین پبلک ہیلتھ رانا ابرار حسین اور ایس ڈی او جہانگیر بٹ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ سیالکوٹ کے زون بی اور سی میں 16 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی سیور لائنز، ٹرنک سیور اور واٹر سپلائی لائنیں بچھائی جائیں گی۔ 2 ارب روپے کی لاگت سے نالہ بھیڈ کو پختہ کیا جائے گا تاکہ نکاسی آب کا نظام مستقل بنیادوں پر حل ہو۔ اگلے 2 سے 3 سال میں شہر میں صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کا معیار بین الاقوامی سطح کے مطابق بہتر بنایا جائے گا۔ منشا اﷲ بٹ نے واضح کیا کہ اب ہر مین ہول کو معیاری کور سے بند کرنا واسا کی ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس جرم پر ایک کروڑ روپے جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں