حادثات سے بچائو کیلئے ہائی وے نے سائن بور ڈ کے بجائے درختوں کی شاخیں گاڑھ دیں
ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار) ٹریفک حادثات کی روک تمام کیلئے محکمہ ہائی وے کی انوکھی منطق ، ملیاں والا سائفن پلی پر سائن بورڈ کے بجائے درختوں کی شاخیں گاڑھ دیں۔
ہیڈ بمبا نوالہ تا ڈ سکہ زیر تعمیر سڑک پر ملیاں والا کے قریب واقع قدیم کم چوڑائی والی سائفن کی پلی جو حادثات کا باعث بن رہی ہے متعدد خطر ناک حادثات کے بعد محکمہ ہائی وے کے عملہ نے حادثات کی روک تھام کیلئے سائفن کی پلی کو کشادہ کرنے اور ٹریفک سائن بورڈ نصب کرنے کے بجائے درختوں کی شاخیں گاڑھ دی ہیں ۔سابق کونسلر احسان اﷲ سیان، سیٹھ مٹھو، بلال سیان اور پیرزاہد محمود سمیت علاقہ مکینوں نے ہائی وے کے حکام سے ملیاں والا سائفن کی پلی کو کشادہ کرنے اور ٹریفک سائن بورڈ نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔