ڈی پی او نے ڈنگہ میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا

ڈی پی او نے ڈنگہ میں پولیس  خدمت مرکز کا افتتاح کردیا

لالہ موسیٰ، گجرات (نمائندہ دنیا، نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )ڈی پی او رانا عمر فاروق نے ڈنگہ میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا ،

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نور العین قریشی اور ایم پی اے اعجاز احمد رنیاں اور شہری بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ انچارج خدمت مرکزانسپکٹر ذوالقرنین نے خدمت مرکز پر شہریوں کو ایک چھت تلے فراہم کردہ سہولیات سے متعلق بریفنگ دی ، اس سے قبل ڈنگہ اور گردونواح کے شہریوں کو پولیس سے متعلق خدمات کے حصول کیلئے گجرات اور کھاریاں کا سفر کرنا پڑتا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں