معیاری اور کم قیمت پر اشیا مہیا کرنے والے کامیاب ہوتے ہیں:چودھری شریف
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )معیاری اور کم قیمت پر اشیا مہیا کرنے والے تاجرکامیاب اور رب کریم کی خوشنودی حاصل کرنیوالے ہوتے ہیں ۔
ان خیالات کااظہار سیاسی وسماجی شخصیات مسٹر اینڈ مسز چودھری محمد شریف وڑائچ نے مال آف وزیرآباد میں ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرچیئرمین چودھری ساجد وڑائچ،سابق ڈی سی ذوالفقار علی باگڑی،کرنل (ر)ساجد ابرار باگڑی ودیگربھی موجودتھے ۔ ساجد وڑا ئچ نے کہا کہ وزیرآباد کے لوگوں کو اچھے اور معیاری کھانوں اور فاسٹ فوڈ کیلئے دوسرے شہروں کا رخ نہیں کرنے پڑے گا۔