گجرات:پٹرول پمپوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کی سہو لت فراہم
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے پٹرول پمپ مالکان کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس میں حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق آن لائن اور QR کوڈ پیمنٹس پالیسی کے نفاذ پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں شہریوں کو جدید ادائیگی کے ذرائع فراہم کرنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدامات پر زور دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ صارفین کی سہولت کیلئے فوری طور پر ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم نصب کیا جائے تاکہ عوام کو کیش کے بجائے آسان اور محفوظ طریقے سے ادائیگی کی سہولت میسر ہو۔ اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے بھی پٹرول پمپ مالکان کے ساتھ میٹنگ کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 3 پٹرول پمپس پر QR کوڈز نصب کر د ئیے گئے ہیں جبکہ باقی پمپس پر سہولت پیر کے روز تک یقینی بنائی جائے گی۔