بعض نجی تعلیمی اداروں کا چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ ماننے سے انکار

بعض نجی تعلیمی اداروں کا چھٹیوں میں  اضافے کا فیصلہ ماننے سے انکار

لدھیوالہ وڑائچ ،عالم چوک(نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )حکومت پنجاب کی جانب سے شدید سردی کے باعث چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ بعض نجی تعلیمی اداروں کے مالکان نے ماننے سے انکار کر دیا ،

چھاپوں سے بچنے کیلئے امتحانات شروع کرا دئیے ۔والدین نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید سردی میں سکول جانیوالے بچے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں،حکومت کے احکامات نہ ماننے والے پرائیویٹ سکول مالکان کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں