بلدیاتی قوانین کیخلاف ریفرنڈم کیلئے جماعت اسلامی کی تیاریاں
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوانے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں 15جنوری کو عوامی ریفرنڈم ہوگا جو 4روز جاری رہے گا،
بلدیاتی کالا قانون نامنظورجماعت اسلامی کی جانب سے گوجرانوالہ میں15جنوری کو عوامی ریفرنڈم کے ذریعے اس قانون پر اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حق میں رائے لیں گے ،بلدیاتی نظام کیخلاف عوامی ریفرنڈم کرانے کیلئے ڈسٹرکٹ ریفرنڈم کمیشن کی تشکیل کی گئی ہے جس کے سربراہی حافظ حمید الدین اعوان چیف ریفرنڈم کمیشن اور ملک عبدالستار اعوان ایڈووکیٹ سابق صدر بار سیکرٹری ریفرنڈم کمیشن ہونگے جس کے ممبران ڈاکٹر عمر نصیر صحافی ، طارق شیخ سابق سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،شاہد منیر صدر سیاسی کمیٹی ،ڈاکٹر حسیب عبید اللہ میڈیکل شعبہ ،خالد اقبال ،بشارت صدیقی ،شاہد لطیف چودھری ہوں گے ۔ حافظ حمید الدین اعوان نے کہا کہ ضلع بھر میں ایک ہزار سے زائد پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے ،عوامی ریفرنڈم15 سے 18جنوری تک جاری رکھے گا،18جنوری کو میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں ضلع بھر سے آنیوالے رزلٹ کا اعلان کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ نتائج کے بعد پنجاب اسمبلی کا گھیرائو کیا جائے گا، آئی پی پیز مافیا کیخلاف بھی نئے سرے سے منظم تحریک کا آغاز ہو گا۔