اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہسپتال کھاریاں کا دورہ، سہو لیات کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہسپتال  کھاریاں کا دورہ، سہو لیات کا جائزہ

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نے تحصیل ہسپتال کھاریاں کا دورہ کیا۔

انہوں نے ہسپتال کے تمام وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے ادویات کی مفت دستیابی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے او پی ڈیز کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں ڈاکٹر ظفر مہدی نے اس موقع پر ہسپتال کی کارکردگی اور جاری اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں