اے سی سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے چارج سنبھال لیا ، مختلف علاقوں کا دورہ

اے سی سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے  چارج سنبھال لیا ، مختلف علاقوں کا دورہ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ کا چارج سنبھالنے کے بعد سمبڑیال بس سٹاپ اور اندرون بازاروں کا دورہ کیا۔

 جہاں انہوں نے بازاروں کا معائنہ کیا اور تجاوزات کے خاتمے اور باقاعدہ صفائی کے لیے جامع ہدایات جاری کیں۔دورے کے دوران، انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمبڑیال کو ہدایت دی کہ سمبڑیال کی سڑکوں پر گرین بیلٹس کی خوبصورتی کو بہتر بنایا جائے تاکہ شہر کا حسن برقرار رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوزات کے خلاف آئندہ بھی سخت اقدامات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں