انسانیت کی بھلائی کے کام کرنے والے عظیم لوگ ہیں:ناصر محمود اللہ والے
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسانیت کی بھلائی کے کام کرنے والے عظیم لوگ ہیں،ایک انسان کی زندگی بچانا گویا پوری انسانیت کی زندگی بچانے کے مترادف ہے ،
انجمن بہبودی مریضاں تحصیل ہسپتال وزیرآباد کے فری پراجیکٹس دوسروں کے لئے ترغیب اور مثال ہیں کیونکہ دکھی انسانوں کی خدمت سے بڑھ کر رب کریم کی رضا حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار صدر ناصر محمود اللہ والے نے انجمن بہبودی مریضاں کے اجلاس میں کیا۔اس موقع پر افتخار حسین صدیقی،طاہر رفیق منہاس،محمد اکبر بٹ،محمد اشفاق چیمہ،حاجی حبیب الرحمن،محمد الیاس مہر،محمد اسلم جتالہ،محمد اشرف نثار،ڈاکٹر سید رضا سلطان،میر ماجد علی سالار،افتخار احمد بٹ،چودھری خالد محمود ،حاجی یونس جمال،اعجاز حسین، محمد اشفاق مغل،عبد الرحمن چودھری ودیگر بھی موجودتھے ۔