اے سی گجرات کی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، چیف آفیسرز کیساتھ میٹنگ

اے سی گجرات کی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل  گورنمنٹ ، چیف آفیسرز کیساتھ میٹنگ

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ شہری صفائی مہم کو مزید تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات شہریوں کو سہولت اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے کیے جا رہے ہیں اور مہم کو مزید مؤثر بنانے کیلئے سخت نگرانی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں