ایس ایم ایز کیلئے کم سود پر سکیمیں لائی جائیں، گوجرانوالہ چیمبر
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی ہمایوں بٹ، سینئر نائب صدر سعد جمیل عرفانی اور نائب صدر فیصل ستار مغل نے کہا ہے کہ ملک میں بلند شرح سود اور مسلسل بڑھتی ہوئی لاگت کاروبار پرگوجرانوالہ کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔
بجلی، گیس، خام مال اور دیگر پیداواری اخراجات میں اضافے کیساتھ مہنگا بینک قرض صنعت کے لیے سہولت کے بجائے بوجھ بنتا جا رہا ہے جس سے نئی سرمایہ کاری رک گئی ہے ، پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے ، اور ایکسپورٹ متاثر ہو رہی ہیں ۔عہدیداران نے حکومت اور سٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ ایس ایم ایز کیلئے کم شرح سود پر فنانسنگ اور ری فنانس سکیمیں متعارف کرائی جائیں، کاروبار کی لاگت کم کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں ، صنعت دوست پالیسیاں اپنا کر تاجروں کا اعتماد بحال کیا جائے ۔