جینم کینسر ہسپتال کا سپورٹس گالا ، ملازمین میں دلچسپ مقابلے

جینم کینسر ہسپتال کا سپورٹس گالا ، ملازمین میں دلچسپ مقابلے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)جینم کینسر ہسپتال میں سپورٹس گالا کا شاندار انعقاد، ہسپتال کے ملازمین اور ڈیگناسٹک سنٹر نارووال کی ٹیموں میں دلچسپ مقابلے ہوئے ۔

 رسہ کشی، کرکٹ، فٹبال اور بیڈمنٹن کے سنسنی خیز مقابلوں کو شائقین نے خوب سراہا۔سپورٹس گالا کا افتتاح ڈائریکٹر جینم ڈاکٹر عاصمہ سہیل نے کنسلٹنٹ آنکالوجسٹ ڈاکٹر سہیل مراد، ہیڈ آف آنکالوجی ڈاکٹر محسن رضا، ایڈمنسٹریٹر طارق اسماعیل کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عاصمہ سہیل نے کہا ۔جینم انتظامیہ مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں کرتے رہے گی ۔تقریب کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں اور انعامات دیئے گئے ، نمایاں کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کو کیش پرائزز بھی تقسیم کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں