گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ شخص نے زہریلی گولیاں نگل لیں
کامونکے (نامہ نگار) گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر بیالیس سالہ شخص نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ نواحی گاؤں ہڑڑ کا جابر کافی دنوں سے گھریلو ناچاقی پر پریشان تھا۔
گذشتہ روز اُس نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں۔جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو وجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔