ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ،حادثہ میں ایک شخص جاں بحق دوسر زخمی ہوگیا ،
حادثہ دھونکل موڑ کے قریب زیر تعمیر روڈ پر پیش آیا ۔وزیرآباد کے علاقہ دھونکل موڑ کے قریب زیر تعمیر سڑک کی سائیڈ میں کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر جا ٹکرائی حادثہ میں ڈسکہ کے علاقہ ستراہ کے رہائشی دو افراد آصف اور حمزہ زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل چلانے والا آصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جاں بحق ہو گیا جبکہ زخمی حمزہ کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے ۔ لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔