بیل سکول سسٹم کے سالانہ نتائج کا اعلان ، انعامات تقسیم
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)بیل سکول سسٹم کے سالانہ نتائج کا اعلان، اول پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ فبیحہ کاشف و دیگر طلباوطالبات میں انعامات تقسیم،
دوئم پوزیشن ابیہہ اور سوئم پوزیشن عائشہ نے حاصل کی ۔احسن افتخاراور دیگرماہرین تعلیم نے تقریب سے خطاب کرتے کہاکہ ملک کا مستقبل نئی نسل کے ہاتھوں میں ہے ،ہم جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوکر ہی دنیاکا مقابلہ کرسکتے ہیں۔