طالبات کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ضروری ، خواجہ آصف

طالبات کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ضروری ، خواجہ آصف

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مہمانِ خصوصی وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف تھے جنہوں نے میرٹ پر منتخب طالبات کو 506لیپ ٹاپ تقسیم کیے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے خطاب میں طالبات پر زور دیا کہ وہ انٹرنیٹ اور جدید ٹیکنالوجی کو مثبت انداز میں استعمال کریں۔ خواجہ آصف نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے نوجوانوں خصوصاً طالبات کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے ۔تقریب میں ایم پی اے فیصل اکرام ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر ، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس احتشام مظہر گیلانی، ایم پی اے شکیلہ آرتھر، فیصل منظور (ممبر سینڈیکٹ و چیئرمین یونیورسٹی آف سیالکوٹ)، رضوان انور (سپیشل ریپریزنٹیٹو وزیراعظم یوتھ پروگرام) ،چیئر مین فارورڈ سپورٹس خواجہ مسعود،اسد اعجاز ،نائب صدر سلمان شیخ سمیت یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں