ثاقو گینگ گرفتار، لاکھوں کی مسروقہ موٹر سائیکلیں، نقدی برآمد
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس کی کارروائی، ثاقو گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ڈاکو گرفتار، لاکھوں کی مسروقہ موٹر سائیکلیں، نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ انسپکٹر نعمان ودیگراہلکاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ثاقو گینگ کے سرغنہ سمیت 3 خملزموں کو گرفتار کر لیاجوشہریوں سے موٹر سائیکلیں، نقدی، قیمتی موبائل فونز چھیننے اور موٹر سائیکلیں چوری میں ملوث تھے ۔ ملزموں نے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔پولیس نے ملزموں سے 4 موٹرسائیکل، 5 موبائل فونز، نقدی 1لاکھ 80ہزار روپے ، 2 ناجائز پسٹل 30 بور بمعہ متعدد گولیاں برآمد کر لیے ۔گرفتار ملزموں میں ثقلین سکنہ اسلام پورہ ، اونگزیب سکنہ عوامی روڈ ڈسکہ، غلام غوث سکنہ گلشن کالونی ڈسکہ شامل ہیں ۔