یوسی 36میں سیوریج ‘پی سی سی کا کام جلد شروع‘ نواز چوہان

 یوسی 36میں سیوریج ‘پی سی سی کا کام جلد شروع‘ نواز چوہان

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)حلقہ پی پی 62کی یونین کونسل 36میں ممبر صوبائی اسمبلی و مانیٹرنگ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال حاجی نواز چوہان کی زیر صدارت مشاورتی میٹنگ کا انعقاد،

میاں صہیب رضا امیدوار چیئرمین یو سی 36، کاشف مہر، عدنان مشتاق مہر، عثمان گجر، چودھری ہارون نمبردار، خضر مہر سمیت موچی چوک محلہ موچیوں والا کے رہائشیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نواز چوہان نے خطاب کرتے کہا کہ یونین کونسل 36کی ہر گلی ، بازار میں سیوریج و پی سی سی کا کام بہت جلد شروع ہوگا، حلقہ کے ہر فرد تک بنیادی سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے ۔ حلقہ کی یونین کونسلز میں ترقیاتی کام جاری ہیں، عوام کے دیرینہ مسائل تیزی کے ساتھ حل ہو رہے ہیں، آپ کی طرف سے جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان کو فوری حل کروایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں