ماموں کانجن :مضر صحت دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران ماموں کانجن کے علاقہ کلیانوالہ میں اللہ دتہ ملک کولیکشن پر جعلی اور مضرِ صحت دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔۔۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران ماموں کانجن کے علاقہ کلیانوالہ میں اللہ دتہ ملک کولیکشن پر جعلی اور مضرِ صحت دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران 800 لٹر مضرِ صحت دودھ برآمد کر کے ضبط کر لیا گیا۔ فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔