ستھرا پنجاب، ہسپتالوں اور فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس
ستھرا پنجاب، ہسپتالوں اور فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس تمام ہسپتالوں ،مراکز صحت میں سہولیات بہتر بنائی جائیں،ڈی سی خوشاب
خوشاب (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ستھرا پنجاب، ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور شہر بھر میں فائر سیفٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں صفائی، پانی کی فراہمی، ہسپتالوں میں ادویات، ڈاکٹروں کی ڈیوٹیز، فائر سیفٹی اور ایمرجنسی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام تحصیلوں کے ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں سہولیات بہتر بنائی جائیں اور فائر سیفٹی آلات کو فعال رکھا جائے ۔انہوں نے شہر کی مارکیٹوں، پلازوں، سکولوں اور ہسپتالوں میں فائر سیفٹی آڈٹ کو یقینی بنانے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔