چونگی نمبر 14 میں پٹرول پمپ کا قیام خوش آئند،عامر ڈوگر
بی سی جی چوک تا دولت گیٹ پمپ نہ ہونے سے شہری مشکلات کا شکار تھے
ملتان (لیڈی رپورٹر )چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ بی سی جی چوک سے دولت گیٹ چوک تک کوئی پٹرول پمپ نہیں تھا عوام پریشان تھی حکومت کی جانب سے سرکاری پٹرول پمپ کا اجراء خوش آئند اقدام ہے ملک عبیدالرحمن ڈوگر اورسی او پی ایس او علی حیدر ڈوگر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو بروقت پٹرول کی سہولت میسر ہوگی ہم حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چونگی نمبر 14میں علی حیدر پٹرولیم کا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایم پی اے ملک عدنان ڈوگر،ملک جاوید ڈوگرایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار،رانا جبار،ملک صمد ڈوگر،شیخ جاوید اختر،رانا ہاشم علی،ملک مقصود ڈوگر،ملک عباس ڈوگر،ملک ارشد ڈوگر،خالد مقصود ڈوگر،رانا افضل علی،حیدر ڈوگر،مولانا شمشاد علی،محمد فرقان انصاری،رانا اسامہ اصغر ودیگر نے شرکت کی۔