معیاری تعلیم کیلئے وژنری قیادت ناگزیر،پارلیمانی سیکرٹری تعلیم

 معیاری تعلیم کیلئے وژنری قیادت ناگزیر،پارلیمانی سیکرٹری تعلیم

تعلیمی گورننس میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ،چیئرمین تعلیمی بورڈ ، ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )اسلام آباد میں تعلیمی شعبے کی بہتری اور اکیڈمک قیادت کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے Capacity Building of Academic Leaders کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی پروگرام فیڈرل بورڈ آڈیٹوریم میں کامیابی سے منعقد ہوا۔ پروگرام کا مقصد تعلیمی اداروں سے وابستہ قیادت کو جدید تعلیمی تقاضوں، مؤثر گورننس اور ادارہ جاتی بہتری کے جدید اصولوں سے روشناس کرانا تھا۔ پروگرام میں پارلیمانی سیکرٹری تعلیم فرح ناز اکبر، چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام سمیت دیگر ممتاز تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔ فرح ناز نے کہا کہ تعلیمی قیادت میں مضبوطی قومی ترقی کی بنیاد ہے اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے وژنری قیادت ناگزیر ہے ۔ ڈاکٹر اکرام نے تعلیمی گورننس میں بہتری کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ ورکشاپ میں ملک بھر سے 150 نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں