غیر قانونی اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا

غیر قانونی اسلحہ برآمد، ملزم  گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا

میانوالی (نامہ نگار) تھانہ سٹی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر مبشر مقصود اور ان کی ٹیم نے دوران چیکنگ رحمت اللہ ولد محمد اقبال سکنہ وانڈھی آرائیاں والی سے رائفل 222 بور برآمد کی، جس کا کوئی بھی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کیا جا سکا۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں