سوئیانوالہ کو مثالی گاؤں بنایا جائیگا:سائرہ افضل تارڑ

سوئیانوالہ کو مثالی گاؤں بنایا جائیگا:سائرہ افضل تارڑ

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا‘نامہ نگار)وزیر اعلیٰ کی کوآرڈینیٹر اور رُکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ۔۔۔

سوئیانوالہ کو مثالی گاؤں بنایا جائے گا اور یہاں عوام کو شہر کے مساوی بنیادی سہولیات، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر فلاحی منصوبے فراہم کیے جائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئیانوالہ میں چٹھہ برادری کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پرتقریب سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر چٹھہ برادری کی نمایاں شخصیات اسلم چٹھہ، اعظم چٹھہ، غلام سرور چٹھہ، اقبال چٹھہ، کاشف چٹھہ، عمران شہزاد چٹھہ، ذیشان چٹھہ، دانیال خرم چٹھہ اور انکے سینکڑوں ساتھیوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب میں ایم پی اے شاہد بھٹی، تہور حسین تارڑ، محمد بخش تارڑ، حیدر بھٹی، رائے قمر زمان، رائے جہانگیر کھرل سمیت مقامی لیگی قائدین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سائرہ افضل تارڑ نے کہا سوئیانوالہ کی چٹھہ برادری نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا ہے اور انشا اﷲ ہمارا تعاون بھی انکے ساتھ مثالی رہے گا۔ نواز چٹھہ مرحوم نے ہمیشہ میاں افضل تارڑ کا بھرپور ساتھ دیا اور انکے خاندان سے ہمارے دیرینہ، مخلصانہ تعلقات ہیں جنہیں آئندہ مزید مضبوط کیا جائے گا۔ ہمارا مشن بلا تفریق، سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر عوام کی بہبود ہے اور انشااﷲ یہ ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ سوئیانوالہ کے چٹھہ خاندان نے سائرہ افضل تارڑ کو دو بھینسیں اور دیگر قیمتی تحائف بھی پیش کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں