فائرسیفٹی ، خلاف ورزری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،کمشنر

فائرسیفٹی ، خلاف ورزری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،کمشنر

تما م ڈی سیزسرکاری و نجی عمارتوں کا سروے کر کے بلڈنگ سیفٹی سرٹیفکیٹس جمع کرائیں

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے فائر سیفٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملٹی سٹوری بلڈنگز، اونچی عمارتوں، کمرشل مارکیٹس میں فائر سیفٹی آلات کی موجودگی یقینی بنائی جائے ۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے ، ایسے میں متعدد وارننگز کے باوجود جن بلڈنگز میں تمام حفاظتی اقدامات نہ ہوں انکے آپریشن معطل کیے جائیں۔ اس سلسلے میں تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری و نجی عمارتوں کا سروے مکمل کر کے بلڈنگ سیفٹی سرٹیفکیٹس جمع کروائیں۔ تمام اونچی عمارتوں میں فائر ہیڈرنٹس،الارم نصب اور ایمرجنسی ایگزٹ بنائے جائیں، آئیسکو بجلی کی لٹکتی ہوئی تاروں کو فوری ہٹائے ، تمام کمرشل عمارتوں اور پلازوں میں بیرونی ہنگامی سیڑھیاں ہونی چاہئیں۔ فائر سیفٹی اقدامات کئے بغیر تعمیر کیلئے کسی بھی عمارت کو این او سی نہیں دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں