شجرکاری ‘صفائی مہم تحریک کی صورت چلانا ہوگی ‘سیشن جج
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صاف ستھرا معاشرہ بیماریوں کے تدارک کابڑا ذریعہ ہے ، اسلام کی سنہری تعلیمات بھی صفائی کادرس دیتی ہیں،
درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،درخت رب کریم کی حمد وثنا کرتے ہیں جہاں درختوں کی بہتات ہوگی وہاں ماحولیاتی آلودگی کم اوربارشیں بروقت ہونگی جبکہ سیلاب اورزمینی کٹاؤ کاخطرہ بھی بڑی حد تک ختم ہوجاتا ہے ۔ شجرکاری اورصفائی مہم تحریک کی صورت چلانا ہوگی اوراسے جہادسمجھ کرکامیاب بنانا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال سیال نے جوڈیشل کمپلیکس میں شجر کاری کے سلسلہ میں پودے لگانے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر سنیئر سول جج احمد مجتبیٰ نور فاروقی،جوڈیشل مجسٹریٹ فضل الٰہی نول،سول جج راجہ علی رضا، جوڈیشل مجسٹریٹ رانا وحید،اے ایس پی سردار غیاث،صدر بار عمران عصمت ،جنرل سیکرٹری وقار رندھاوا،جاوید اقبال چیمہ،زاہد فضل وڑائچ ،فیصل گوندل،لیاقت علی چڑا،میاں عدنان صدیق ،صدام انور چیمہ ودیگر وکلانے بھی پودے لگائے ۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال سیال نے کہا درخت لگانااوروقتی صفائی کوئی مستقل حل نہیں بلکہ صفائی بارے احساس ذمہ داری اورلگائے گئے پودوں کی مسلسل نگہداشت اصل کام ہے ،پودے صاف ماحول اچھی صحت کے ضامن ہوتے ہیں، پودے تناوردرخت بن کر انسانی صحت پراس قدر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں جس سے ہسپتالوں کو ویران کیا جاسکتا ہے ۔