خوشاب:پولیو مہم،2 لاکھ 38 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

 خوشاب:پولیو مہم،2 لاکھ 38  ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

خوشاب (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 2 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران ضلع خوشاب میں پانچ سال سے کم عمر 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔اس مقصد کے لیے ضلع کی 51 یونین کونسلز میں 1357 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 1268 موبائل، 66 فکسڈ اور 23 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں