ملکی ترقی کیلئے تعلیم کا فروغ ضروری ،حنیف عباسی
نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ، تقریب سے خطاب
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ہمارا ویژن اور کارکردگی ہمارا عزم ہے ۔ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے نتیجہ خیز اور عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ۔ حکومتِ پاکستان تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ یہی قومی ترقی کی بنیاد ہے ۔ طلبہ کی معاونت، ان کی تعلیمی ترقی اور معیاری تعلیم کا فروغ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم شفافیت اور میرٹ کی علامت ہے ، اور ہر وہ طالب علم جو اہلیت کے معیار پر پورا اترتا ہے ، اسے خالصتاً میرٹ پر لیپ ٹاپ دیا جاتا ہے ۔