کڈنی سنٹرکا اجلاس ، ممبران بورڈ آف گورنرز کے لاکھوں کے عطیات
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)کڈنی سنٹر گجرات کے اجلاس میں ممبران بورڈ آف گورنرز کی طر ف سے لاکھوں کے عطیات دیئے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین قریشی کو جی ایف سی فین اور میاں اعجاز اور انکے صاحبزادوں نے 23 لاکھ کے چیک دیئے جبکہ شاہد اکبر نے 2لاکھ ، خالد پرویز منگا نے 3لاکھ ، عاصم مشتاق بٹ 2لاکھ ، چودھری قمر عباس نے 1لاکھ 50ہزار اور محمود اقبال گوندل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے 50ہزار کا عطیہ دیا ۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر چودھری اظہر، چودھری اصغر، ڈاکٹر طاہر عباس گوندل، اظہر ساہی جرمنی، ٹکا خان ، عقیل اعجاز، نواز ریحانیہ، جاوید بٹ، عقیل اعجاز اور ڈاکٹر منیر بھی موجود تھے ۔کڈنی سنٹر میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف پر چیئرپرسن و ڈپٹی کمشنر نور العین قریشی نے ڈاکٹر منیر چودھری کو یادگاری شیلڈ دی۔ کڈنی سنٹر گجرات کے بورڈ آف گورنر ز کا ماہانہ اجلاس چیئرپرسن وڈپٹی کمشنر نور العین قریشی کی زیر صدارت ہوا ۔کڈنی سنٹر میں ڈائلسز ٹیکنیشن کورس کرانے ،ملازمین کی تنخواہوں میں 7سے 11فیصد تک بڑھانے کی منظوری دی گئی ۔