پاکستان اور مصر کا صحت کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیر صحت سے مصری سفیر کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات ،صحت امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے مصر کے سفیر نے ملاقات کی ، صحت کے شعبے سمیت دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، دونوں ممالک نے دواسازی کے شعبے اور استعداد کار میں اضافے کے لیے تعاون بڑھانے اور جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان و مصر کے درمیان مضبوط، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں ،صحت کے شعبے میں تعاون پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون بن چکا ہے ، عالمی ادارئہ صحت کے 159ویں اجلاس میں مصر کی جانب سے پیش کی گئیں دو قراردادیں قابل تحسین ہیں، مصری سفیر نے قراداد پر پاکستان کی حمایت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ، اقدامات بروقت، مستقبل بیں اور عالمی صحت کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہیں ۔