آگاہی سے عوامی شکایات میں ریکارڈ اضافہ ہوا،صوبائی محتسب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی محتسب سندھ اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے اشتراک سے کراچی کے نجی ہوٹل میں انسداد بدعنوانی، گڈگورننس اور عوامی شکایات کے حل، طریقہ کار اور تجاویز سے متعلق ہائی لیول کیپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ منعقد کی گئی۔
ورکشاپ سے خطاب میں صوبائی محتسب سندھ سہیل راجپوت نے کہا کہ ا نہوں نے جب عہدہ سنبھالا تھا تو اس وقت شکایات صرف 9 ہزار تھیں تاہم عوامی آگاہی کے ذریعے شکایات کا اندراج 26 ہزار سے زائد ہوا۔ صوبائی محتسب سندھ نے کہا کہ ہم نے آگاہی کیلئے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کو ٹارگٹ کیا، طلبا کے لیے ایمبیسڈر پروگرام لانچ کیا ۔