امن و امان کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے : ڈی پی او
شہری ہیلمٹ اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں:تاجروں کے وفد سے گفتگو
میلسی (نامہ نگار ) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے صدر تاجران میلسی سید شیراز حسین کاظمی اور ضلعی صدر طاہر شریف گجر کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کہا کہ ضلع میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور تاجر برادری کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ قانونی ایس او پیز کے مطابق کاروبار کریں، شہری ہیلمٹ اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ صدر تاجران نے میلسی میں ٹریفک پولیس اور موبائل مارکیٹ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی پی او نے تاجروں کو یقین دہانی کروائی کہ امن و امان، سیف سٹی کیمروں کی مؤثر نگرانی اور دیگر مسائل حل کیے جائیں گے ۔ ملاقات میں متعدد تاجروں بشمول ماجد رشید مونی، سید خورشید حسین شاہ، ابرار احمد انصاری، چوہدری شوکت علی آرائیں اور دیگر بھی موجود تھے ۔