ماحولیاتی تحفظ کیلئے الیکٹرک گاڑیاں ضروری ،یوسف رضا گیلانی

 ماحولیاتی تحفظ کیلئے الیکٹرک گاڑیاں ضروری ،یوسف رضا گیلانی

مقامی برانڈ کے تحت تیار شدہ گاڑیاں،سستی الیکٹرک بائیکس متعارف کرائی جاسکتی ہیں

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حماد علی منصور نے ملاقات کی۔ حماد علی منصور نے بورڈ کے کردار اور مقاصد کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ قائم مقام صدر نے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے فعال کردار کی تعریف کی اور ملک میں انجینئرنگ شعبے کی ترقی میں اس کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اس کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقامی برانڈ کے تحت تیار شدہ گاڑیاں اور سستی الیکٹرک بائیکس متعارف کروائی جا سکتی ہیں تاکہ عوام کے لیے سستی آمد و رفت کو یقینی بنایا جائے اور ملکی پیداوار کو فروغ ملے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں