ڈی سی کا ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہنگامی انتظامات کا جائزہ

 ڈی سی کا ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہنگامی انتظامات کا جائزہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات تیز کر دیے گئے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ہسپتال کا دورہ کیا اور ایمرجنسی وارڈز، سیڑھیاں اور راستوں کو فوری فعال کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ایمرجنسی رسپانس کمیٹیاں تشکیل دینے اور عملے کے ڈیوٹی روسٹر جاری کرنے کیلئے کہا۔ صفائی ستھرائی، ڈیپ کلینزنگ اور لانز کی حالت بہتر بنانے کی ہدایات بھی دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی مدد سے فرضی مشقیں کرائی جائیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی واقعے میں فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔ ضلع کے تمام ہسپتالوں میں شہریوں کے جان کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں