خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔
تھانہ رضا آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے یاسین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی ہمشیرہ کو قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ جبکہ مزاحمت کرنے پر ملزم متاثرہ خاتون کو دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔