ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ، 27 کیسز پر غور
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں ضلع بھر میں ادویات کے معیار، فروخت اور قواعد پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 27 کیسز زیر غور آئے ، جن میں سے 7 میں پراسیکیوشن کی منظوری، 14 میں وارننگ، 4 کیسز کو ملتوی اور 1 کیس ری انویسٹی گیشن کے لیے بھیجا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ادویات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔