پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈا ؤن، ہیروئن اور شراب برآمد
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔
پولیس نے دورانِ گشت اسلحہ و منشیات کی چیکنگ کے دوران بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروش افضل عرف بھولا کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 1100 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ مخبر کی اطلاع پر ایک اور کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے لقمان کے رہائشی شمشیر کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 250 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔